• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف خان نے پی ایچ ایف سے پاسپورٹ واپس مانگ لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ناراض منیجر اور ہیڈ کوچ حنیف خان  نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سے کہا ہے کہ ان کا پاسپورٹ واپس بھیج دیا جائے، جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق حنیف خان نے واضح طور پر پی ایچ ایف کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حنیف خان نے قومی ٹیم کے انتخاب اور ٹرائلز کے بعد کراچی پہنچتے ہی ایئر پورٹ سے فون پر فیڈریشن کے سیکریٹری کو کہ کہا وہ ان کا پاسپورٹ واپس بھجوا دیں، وہ ٹیم کے انتخاب پر ناخوش ہونے پر اپنی ذمے داری چھوڑ چکے ہیں۔
تازہ ترین