کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کرنل محسن کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی قومی ٹیم کا منیجر مقرر کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ اسلام آ باد میں جاری قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ کے دوران کیا گیا اور حنیف خان سے ایک عہدہ واپس لے لیا گیا تھا، تاہم پی ایچ ایف نے اپنے فیصلے کومیڈیا سے خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی۔ جنگ کو پی ایچ ایف کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کرنل محسن ملک کی ایک اہم شخصیات سے قریبی تعلقات کی وجہ سے پی ایچ ایف میں نئے سکریٹری شپ کے بھی امیدوار بن گئے تھے مگر پی ایچ ایف کے اعلیٰ حکام نے انہیں قومی ٹیم کا منیجر مقرر کر کے حنیف خان سے ایک ذمے داری واپس لے لی تھی۔