اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت توانائی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کے شارٹ فال سے متعلق چلنے والی خبر درست نہیں ہے، ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہے گزشتہ روز 1:40پر ملک میں بجلی کی طلب 14293میگاواٹ تھی جبکہ سسٹم میں دستیاب بجلی 14350میگاواٹ رہی اور شارٹ فال زیرو ریکارڈ کیا گیا۔تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق نیشنل گرڈ سے بجلی لے رہی ہیں۔