سکھر (بیور و رپورٹ) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے سکھر تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جاری نویں جماعت کے امتحانات کے دوراں شہر کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کرکے نقل کرانے کے الزام میں 2اساتذہ کو معطل کردیا یہ کارروائی کمشنر محمد عباس بلوچ نے ڈبل سیکشن ہائی اسکول میں قائم امتحانی سینٹر کے دورے کے دوران کی جبکہ گورنمنٹ ہائی اسکول کا دورہ کرکے ایک استاد میر حسن کو بھی معطل کیا۔