• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، رات سرد اور صبح کہر چھائے رہنے کا امکان

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں رات سرد اور صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔

تازہ ترین