• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ

موسم سرما، گیس پریشر میں کمی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا


کراچی میں گیس کے شارٹ فال کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کی کمی سامنا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔

سرد موسم اور اس موسم میں گیس پریشر میں کمی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، کراچی کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔

گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ لیاری کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 10 روز سے گیس کی فراہمی بند ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں چاکیواڑہ، نیا آباد، کھڈا مارکیٹ، کھارادر شامل ہیں جبکہ ملیر، گلشن اقبال، ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی میں بھی دن کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز صبح 7 بجے کھل گئے ہیں، سی این جی اسٹیشنز صبح 7 بجے سے 12 گھنٹے کے لیے کھولے گئے ہیں۔

تازہ ترین