راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) احتساب کے نام پر قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے‘ نیب کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس سے پارلیمینٹ کو مزید بے توقیر کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ اس سے وزیراعظم کے قریبی دوستوں کو فائدہ پہنچایا جائیگا۔ ملک میں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے جبکہ حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف جھوٹے اور منفی پروپیگنڈوں میں مصروف ہے۔ لیاقت باغ کا کامیاب جلسہ پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود‘ نائب صدر راجہ بلال شیرباز‘ انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد‘ تحصیل مری کے صدر افتخار عباسی‘ تحصیل راولپنڈی کے صدر راجہ منصور اختر‘ آصف ربانی قریشی شانی شاہ‘ حاجی فرخ اقبال‘ اعجاز بٹ‘ اسد ستی‘ ملک خرم‘ بشارت بھٹی‘ ملک وقاص‘ راجہ سجاد‘ راجہ ظہیر جنجوعہ‘ راجہ آصف نذیر اور دیگر نے ضلعی آفس میں خصوصی اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ جلسے کی کامیابی کیلئے ضلع راولپنڈی اور تمام تحصیلوں کے عہدیداران و کارکنان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ قائدین نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع راولپنڈی کے تمام عہدیداران کو شاباش دی ہے جنہوں نےجلسے کو کامیاب کرانے میں دن رات محنت کی۔