راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے اندھے قتل کی واردارت ٹریس کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے بتایا کہ تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں گاڑی سے ایک شخص کی نعش ملی جس کا مقدمہ تھانہ واہ کینٹ میں درج ہوا اور مقتول کی شناخت شکیل احمدکے نام سے ہوئی۔ تفتشی ٹیم نے واردات کو ٹریس کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مقتول کے زیر استعمال موبائل فون کا ڈیٹا نکلوایا، اور تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ملزم امتیاز علی کو گرفتارکر لیا، ایس پی سید علی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مقتول شکیل احمد کے ملزم امتیاز علی کی بیوی (ص) سے ناجائز تعلقات تھے، جس پرملزم نے اسےقتل کرنے کا منصوبہ بنایا اوراپنی بیوی کے ذریعہ مقتول کو واہ کینٹ بلایا اور اس کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا۔