• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا سال 2019 کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

حکومت کا سال 2019 کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے سال 2019 کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیب ترمیمی آڈیننس سے متعلق بیانیے پر مشاورت بھی کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ارکان کو ہدایت کی کہ سال بھر میں معاشی اور سفارتی کامیابیاں اجاگر کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شیلٹر ہوم اور احساس پروگرام کو بھی عوام کے سامنے اُجاگر کیا جائے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک میں جاری احتساب کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا۔

میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کے اجلاس میں اسد عمر، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، شفقت محمود، مراد سعید اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ معاون خصوصی معید یوسف اور دیگر ارکان نے بھی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

تازہ ترین