پاک بحریہ نے آئی سائٹ ٹرسٹ کے تعاون سے ضلع ٹھٹھہ کے گاؤں گجو میں مفت آئی کیمپ قائم کیا۔اس مفت آئی کیمپ کے قیام کا مقصد علاقہ مکینوں کو امراضِ چشم سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگہی فراہم کرنا تھا۔
پاک بحریہ، آئی سائٹ ٹرسٹ اور خالد میڈیکل اسپتال کے ماہرینِ امراض چشم نے آئی کیمپ میں اپنی خدمات پیش کیں۔
کیمپ میں گجو اور اس کے ملحقہ علاقوں سے آنے والے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ آئی کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
مزید براں مقامی لوگوں کو آنکھوں کے انفیکشن اور دیگر عمومی امراضِ چشم سے بچاؤکے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔
ماہی گیر برادری اور مقامی افراد سمیت امراض چشم میں مبتلا دیگر سیکڑوں مریضوں کو آئی کیمپ میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔