راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے نیو ائیرنائٹ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی جس کے تحت راولپنڈی پولیس کے تقریباً2ہزار پولیس اہل کار ،لیڈیز پولیس،سپیشل برانچ ، ڈولفن فورس اور ایلیٹ فور س کے جوان ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ سال نوکے حوالے سے مری روڈ،بنک روڈاورکمرشل مارکیٹ میں سپیشل پکٹنگ کی جائیگی۔ ون ویلنگ کرنے والوں ، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کر نیوالوں کیخلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔