• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارمرتبہ فیل ہونیوالا کس طرح امتحان پاس کرسکے گا‘چیف جسٹس وقار سیٹھ

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے چارمرتبہ فیل ہونے والے میڈیکل کے طالب علم کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے پر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ سے جواب مانگ لیاہے جبکہ چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ چارمرتبہ فیل ہونے والاطالبعلم کس طرح امتحان پاس کرسکے گافاضل چیف جسٹس نے رٹ پٹیشن کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارنے ایم بی بی ایس پارٹ ون کا امتحان دیا تاہم بعد میں ذہنی بیماری کا شکار ہوگیا اورصحت یابی کے بعد چار مرتبہ امتحان دیا لیکن اب امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جارہی اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ چار مرتبہ امتحان میں فیل ہونیوالا کیسے امتحان دے سکتا ہے جس پردرخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خیبر میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے آٹھ مرتبہ امتحان میں فیل ہونیوالوںکو بھی موقع دیا پٹیشنر کے وکیل نے عدالت عالیہ میں فیل ہونیوالے طالب علموں کا ریکارڈ بھی پیش کردیا جس پرفاضل بنچ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، اور کنٹرولر امتحان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت سات جنوری 2020 تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین