• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج میر پور خاص کے عوام بھی لسانیت کو مسترد کر دینگے،انیس قائمخانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے رہنماء انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پاک سر زمین کے رہنماء جمعرات کو میر پور خاص کا دورہ کریں گے اور اپنے دفتر کا افتتاح کریں گے ۔امید ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد ہمیں خوش آمدید کرے گی۔وہ بدھ کو پاکستان ہاؤس کے باہر انیس احمد خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انیس قائم خانی نے کہا کہ ہم نے اپناسفر 3مارچ کو شروع کیا تھا ،پہلے حیدر آباد میں دفتر کا افتتاح کیا ہے اور اب میر پور خاص میں دفتر کا افتتاح کرنے کے لئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جس طرح حیدر آباد میں ہمارا زبردست استقبال ہوا تھا، اس سے زیادہ لوگ میر پور خاص میں ہمارے قافلے میں شامل ہونگے۔اسی طرح ہم پاکستان کے ہر کونے میں جائیں گے اور 24 اپریل کو بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں شر کت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج میر پور خاص کے عوام بھی لسانیت اور فرقہ واریت کو مسترد کر دیں گے۔انیس قائم خانی نے کہا کہ میر پور خاص کے دورے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں جائیں گے اور اپنے دفاتر کھولیں گے۔
تازہ ترین