• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال کا جشن؛ ٹائمز اسکوائر پر کرسٹل بال کی آزمائش

نئے سال کا جشن؛ ٹائمز اسکوائر پر کرسٹل بال کی آزمائش


کرسمس کے جاتے ہی اب دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں اختتامی مراحل میں ہیں۔ اسی مناسبت سے امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نصب کرسٹل بال پر کی آزمائش کی گئی۔

واضح رہے اس سال بھی بال کو نئے سرے سے تزئین و آرائش اور 32 ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹس اور 2ہزار 688 کرسٹلز سے سجاوٹ کے بعد دوبارہ نصب کیا گیا ہے۔

کرسٹل کمپنی واٹر فورڈ نے 12فٹ قطر کی حامل 12ہزار پونڈ وزنی کرسٹل بال کے تمام 2ہزار688 کرسٹل پینلز کو انناس کے نئے ڈیزائن کے کرسٹلز سے تبدیل کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس کرسٹل بال کو ٹی وی، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے ہر سال کم و بیش ایک ارب افراد دیکھتے ہیں۔

تازہ ترین