• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بیشتر نجی اسکول نہیں کھلے


کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بیشتر نجی اسکولوں نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیشتر نجی اسکولوں نے 6 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

ایسوسی ایشن  نے بتایا کہ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ اسکول انتظامیہ کا اپنا ہے۔

گزشتہ روز صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احسن منگی نے کہا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولزکل (بدھ) یکم جنوری سے ہی کھولے جائیں گے۔

ا س سلسلے میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایسی کوئی تجویز قابل غور نہیں کہ اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 3 جنوری سے بارش اور سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

تازہ ترین