• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں آسمان پر ایک ساتھ تین سورج نکل آئے


بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسان کی عقل بھی دنگ رہ جائے۔

چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

جی ہاں، چین کے صوبے  جیلین کے شہر فویو میں قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک نہیں بلکہ تین سورج ایک ساتھ روشنی پھیلا رہے تھے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا اور لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آسمان پر بیک وقت تین سورج کا دکھائی دینا ایک طرح سے نظر کا دھوکا ہے جسے حرفِ عام میں ’سن ڈوگ‘ کہا جاتا ہے جو سورج کے گرد بننے والی روشنی کے گول دائرے یا ہیولے کی وجہ سے ہے جس سے آسمان پر ایک کے بجائے تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین