• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے ہاں لوگ کھانے پینے کے خاصے شوقین ہیں۔روایتی کھانوں میں گوشت بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔گوشت سے طرح طرح کی مزیدار ڈشز بنائی اور کھائی جاتی ہیں۔لیمب کا گوشت بھی لذیذ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ پسندکیا جاتا ہے۔شادی ہو عید ہو یا کوئی بھی تہوار گوشت کے بغیر ادھورا ہے۔

لیمب کا گوشت صرف کھانے میں ہی نہیں صحت کے لیے بھی اچھا ہے۔اس میں پروٹین ،وٹامنز اور منرلز کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اگر گوشت اعتدال میں کھایا جائے تو صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ پہاڑی مقامات ہوں یا مغلوں اور بادشاہوں کے ادوار ہر دور میں ہی ان سے بنے پکوان توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں لیمب کا گوشت بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ان سے بنے چند پکوانوں کی تراکیب ملاحظہ کریں۔

لیمب اینڈ بین اسٹیو

اجزاء۔

لیمب کا گوشت ۔آدھا کلو

الائچی ۔چھ عدد

دار چینی ۔دو ٹکڑے

لونگ ۔چھ عدد

لال مرچ۔ چھ سے آٹھ عدد ﴿ثابت

تیل۔ چار کھانے کے چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

گرم مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا

نمک۔ حسبِ ذائقہ

لال مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

پیاز۔ آدھا کپ ﴿تلی ہوئی

ٹماٹر ۔دو عدد ﴿باریک کٹے ہوئے

آلو۔ ایک عدد

گاجر۔ ایک عدد ﴿باریک کٹی ہوئی

لال لوبیا۔ تین سو گرام ﴿اُبلا ہوا

ترکیب۔

ایک بڑے پین میں پانی، لیمب کا گوشت، الائچی، دار چینی، لونگ، ثابت لال مرچ اور تیل ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔

جب گوشت گل جائے تو اس میں کالی مرچ، پسا گرم مصالحہ، نمک اور پسی لال مرچ ڈال کر ایک سے دو منٹ کے لیے بھون لیں۔

پھر اس میں تلی پیاز، ٹماٹر، آلو، گاجر، لال لوبیا اور پانی ڈال کر پکائیں۔

جب گریوی گاڑھی ہو جائے تو ڈش میں نکال کر سرو کریں۔

دنبے کی نمکین کڑاہی

اجزاء۔

دنبے کی ران کا گوشت۔ ایک کلو

نمک ۔حسبِ ذائقہ

ہری مرچ ۔چار سے پانچ عدد (کٹی ہوئی)

کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

ٹماٹر ۔چار سے پانچ عدد (کٹے ہوئے)

چربی۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

ایک کڑاہی میں چربی ڈال کر اسے پگھلا لیں۔

اب اس میں گوشت اور نمک ڈال کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے ڈھانپ کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔

اب اس میں ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کر مزید دس منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔

پھر اس کے اوپر کالی مرچ چھڑک کر مکس کردیں۔

مزیدار دُنبے کی نمکین کڑاہی تیار ہے۔

لیمب چوپس ود پٹیٹو

اجزاء۔

لیمب چوپس۔ چھ سے آٹھ عدد

زیتون کا تیل۔ دو کھانے کے چمچ

لیموں کا رس ۔آدھا کپ

پودینہ۔ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹا ہوا

ہرا دھنیا۔ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹا ہوا

نمک۔ حسبِ ذائقہ

تیل ۔آدھا کپ

تازہ پودینہ۔ گارنش کے لیے

کڑاہی گریوی کے لیے:

تیل ۔دو کھانے کے چمچ

ٹماٹر ۔آٹھ عدد ﴿کٹے ہوئے

تیز پات۔ ایک عدد

گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ

ادرک پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

دہی ۔دو کھانے کے چمچ

لال مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔ حسب ِذائقہ

کالی مرچ۔ تین عدد

سیاہ زیرہ ۔آدھا چائے کا چمچ

آلو۔ دو عدد ﴿ہلکے بھنے ہوئے اور درمیانے

ترکیب۔

ایک پیالے میں زیتون کا تیل، لیموں کا رس، پودینہ، ہرا دھنیا اور نمک ڈال کر مکس کرلیں۔

پھر اس میں چوپس ڈال کر میرینیٹ کرلیں اور انگلیوں سے اچھی طرح مکس کر لیں۔

اور پھر ڈھک کر دو سے تین گھنٹے تک فریج میں رکھ دیں۔

کڑاہی گریوی کے لیے:ایک کڑاہی میں تیل گرم کرلیں اور اس میں ٹماٹر ڈال کر دو سے تین منٹ تک اسٹر فرائی کر لیں۔

پھر اس میں تیز پات، گرم مصالحہ، ادرک پیسٹ، دہی، لال مرچ پاؤڈر، نمک اور کالی مرچ ڈال کر پانچ منٹ کے لئے اسٹر فرائی کرلیں۔

پھرچولہا ہلکا کریں اور اس میں سیاہ زیرہ ڈالیں اور ایک منٹ تک پکائیں پھر اس میں آلو ڈال دیں اور مکس کرلیں۔

اور چولہے سے ہٹا لیں۔

ایک اور پین میں تیل گرم کر لیں اور اس میں چوپس فرائی کر لیں اور دس سے بارہ منٹ تک تل لیں۔

پھر کڑاہی گریوی دوبارہ گرم کر لیں اور اس میں چوپس ڈال دیں۔

چولہا آہستہ کرکے پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

تازہ پودینہ سے گارنش کرکے سرو کریں۔

کشمیری روغن جوش

اجزاء۔

لیمب کا گوشت ۔آدھا کلو

پیاز ۔ایک عدد

ہری مرچ۔ آٹھ عدد

سونف ۔ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ دو چائے کے چمچ

ہرا دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ

پسی ہوئی لال مرچ ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ

پسا ہوا دھنیا۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ

مکس گرم مصالحہ۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک ۔ایک چائے کا چمچ

تیل ۔آدھا کپ

ٹماٹر کا پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ

پانی ۔آدھا کپ

لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ

تازہ کریم ۔دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

گرائنڈر میں پیاز، ہری مرچ، سونف، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہرا دھنیا پسی لال مرچ اور پسا دھنیا ڈال کر پیس لیں۔

اب لیمب کا گوشت ایک برتن میں ڈال کر پانی کے ساتھ اُبال لیں۔

ایک برتن میں تیل گرم کرکے باریک کٹی ہوئی پیاز اور مکس گرم مصالحہ کو گولڈن فرائی کرلیں۔

اس میں پسے ہوئے مصالحوں کا پیسٹ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

پھر اس میں اُبلا ہوا گوشت شامل کریں۔

مزید کچھ دیر بھون کر ٹماٹر کا پیسٹ اور پانی شامل کریں۔ اب اسے ڈھک کر اتنا پکائیں کہ تیل اوپر آجائے۔

آخر میں لیموں کا رس اور تازہ کریم ڈال کر مکس کریں۔

گرم گرم نان یا پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔

دم پخت چوپس

اجزاء۔

دنبے کی چانپیں ۔آدھا کلو

تیل ۔ایک چوتھائی کپ

کُٹی کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

میٹ ٹینڈرائزر ۔ایک چائے کا چمچ

نمک ۔ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ

لیموں کا رس ۔ایک کھانے کا چمچ

سویا سوس ۔دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

دنبےکی چانپوں کو نمک، ادرک لہسن پیسٹ، لیموں کا رس، سویا سوس، کُٹی کالی مرچ اور میٹ ٹینڈرائزر سے میرینیٹ کر کے ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

اب ایک چوتھائی کپ تیل گرم کر کے اس میں چانپوں کو آدھا کپ پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر گلنے تک پکائیں۔

پھر انھیں اُبلی سبزیوں اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

سعودی کسبہ

اجزاء۔

دنبےکا گوشت۔ آدھا کلو

چاول۔ آدھا کلو

کٹی شملہ مرچ ۔ایک عدد

کٹی گاجر۔ دو عدد

کٹی پیاز۔ دو عدد

ٹماٹر۔ چار عدد

تیل۔ آدھا کپ

چلغوزے۔ ایک چوتھائی کپ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

باریک کٹا لہسن۔ ایک کھانے کا چمچ

کُٹا سفید زیرہ ۔آدھا چائے کا چمچ

کُٹا دھنیا۔ آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

(اسپائس مکس کے اجزا)

زعفران۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

پسی ہری الائچی ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

پسی دار چینی ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

سفید مرچ ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

(سوس کے اجزا)

اسٹاک کیوبز۔ آدھا

ٹماٹر ۔ایک کین

پانی ۔ایک کپ

کٹی پیاز۔ آدھا کپ

باریک کٹا لہسن۔ ایک چائے کا چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ

مکھن ۔ایک کھانے کا چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب۔

ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔

اس میں بکرے کا گوشت ڈال کر دس منٹ تک بھونیں کہ گولڈن براؤن ہو جائے۔

اب اس میں چار کپ پانی ڈالیں اور ڈھک کر پنتالیس منٹ پکائیں۔ یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔

اب یخنی کو نکال کر علیحدہ رکھ دیں۔

چاول کو پانی میں پندرہ منٹ کے لیے بھگو دیں۔

ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔ اس میں باریک کٹا لہسن، کٹی پیاز، کٹی گاجر، کٹی شملہ مرچ، ایک چمچ نمک، کالی مرچ، کُٹا سفید زیرہ اور کُٹا دھنیا شامل کریں۔

ساتھ ہی اس میں چار پسے ٹماٹر اور کبسہ اسپائس بھی ڈال دیں۔

اچھی طرح مکس کریں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں بھیگے ہوئے چاول، اُبلا ہوا گوشت اور یخنی شامل کر کے ڈھک کر درمیانی آنچ پر پندرہ منٹ پکائیں، یہاں تک کہ چاول گل جائیں۔

(سوس بنانے کی ترکیب)

ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔

اس میں کٹی پیاز، باریک کٹا لہسن اور ایک کین ٹماٹر ڈال کر فرائی کریں۔

ساتھ ہی اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، آدھا اسٹاک کیوبز اور ایک کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر گاڑھا ہو جانے تک پکائیں۔

(پیش کرنے کے لیے)

ایک بڑی پلیٹ میں تیار شدہ چاول ڈالیں، گوشت ڈالیں، چلغوزے ڈال کر سجائیں اور تیار شدہ سوس کے ساتھ پیش کریں۔

تازہ ترین