This is a modal window.
The media could not be loaded, either because the server or network failed or because the format is not supported.
Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
موٹروے پر بھاری جرمانوں کا اطلاق روک دیا گیا، مراد سعید
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر بھاری جرمانوں کا اطلاق فی الحال روک دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ نئے جرمانوں کا اطلاق آج سے ہونا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف حلقوں کی طرف سے احتجاج کے باعث ابھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔
دوسری جانب ایک روز قبل موٹر ویز پر چالان یکم جنوری سے ڈھائی ہزار نہ صرف نافذ ہوچکا ہے بلکہ ایک شہری تیز رفتاری پر جرمانہ بھی بھر چکا ہے۔
جیو نیوز پر ملتان سے جڑانوالہ جانے والے شہری کے 140 کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلانے پر ڈھائی ہزار روپے کے چالان کی خبر گزشتہ روز نشر کی گئی تھی۔