• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء نیب کے سامنے پیش


سابق وزیر قانون پنجاب و ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے میری آمدن اور میرے اثاثوں پرسوالات کیے اور مجھے طویل پروفارما دیا گیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کو بل کی شکل میں لانا چاہیے تھا، ترمیم کا مقصد مالم جبہ اور بی آر ٹی کیس سے متعلق لوگوں کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ آرمی ایکٹ کی ترامیم پر غیر مشروط تعاون کیا جائے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام لوگ پارٹی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ حکومت کا ایجنڈہ صرف اور صرف سیاسی انتقام ہے، جبکہ اپوزیشن سے جیلوں کو بھرنے سے حکومت نہیں چل سکتی۔

تازہ ترین