• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: 3 منزلہ عمارت گرگئی، 3 افراد جاں بحق


سکھر میں تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دو بچوں سمیت 12 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے، پاک فوج، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کے اہل کار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افسوسناک واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کا کہنا ہے کہ عمارت میں چار بھائیوں کے خاندان آباد تھے،عمارت کے نیچے دکانیں اور اوپر رہائش تھی، عمارت پرانی تھی، قریبی عمارتوں کو خالی کرانے کے احکامات دے دیے۔

رانا عدیل کا مزید کہنا ہے کہ بھاری مشینری سے عمارت کا ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔

اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاررائیوں میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ عمارت گرنے کے بعد علاقے کی بجلی معطل ہونے سے مقامی افراد ایمرجنسی لائٹس کی روشنی میں اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں تین منزلہ عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

تازہ ترین