• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر میں عمارت گرنے کا نوٹس، رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر میں عمارت گرنے کا نوٹس، رپورٹ طلب


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں حسینی روڈ پر 3 منزلہ عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کے اسباب پر تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انھوں نے کمشنر سکھر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انھیں ہدایت کی کہ ملبے تلے پھنسے ہوئے لوگوں کو فوری طور پر نکالا جائے اور کوشش کریں کوئی جانی نقصان نہ ہونے پائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور ملبے سے نکالے گئے لوگوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرکے انھیں ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ سکھر میں تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دو بچوں سمیت 12 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کا کہنا ہے کہ عمارت میں چار بھائیوں کے خاندان آباد تھے، عمارت کے نیچے دکانیں اور اوپر رہائش تھی، عمارت پرانی تھی، قریبی عمارتوں کو خالی کرانے کے احکامات دے دیے۔

تازہ ترین