• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، چکلالہ کینٹ کی بعض سڑکیں و گلیاں خستہ حالی کا شکار

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی و چکلالہکینٹ کی بعض سڑکیں اور گلیاں خستہ حالی کا شکار ہیں ، دعوئوں کے برعکس ان کی مرمت کیلئے کوئی کام نہ ہو سکا۔ ٹنچ بھاٹہ کی مین سڑک اور اس سے ملحقہ بعض گلیاں اور سڑکوں پر بھی کام ہونے کی ضرورت ہے ، مریڑ حسن سے ریلوے پھاٹک ڈھوک چراغدین تک بعض مقامات سے سڑک خراب ہو چکی ہے ، مریڑ حسن سٹاپ پر سڑک ٹوٹنے سے گڑھے پڑھتے جا رہے ہیں مگر اس حوالے سے ۔کچھ نہیں کیا جا رہا ہے ، ہارلے سٹریٹ کی مین اور ارد گرد کی سڑکیں خراب ہوتی جا رہی ہیں شاید ان کے پورے ٹوٹنے کا انتظار کیا جا رہا ہے ، رینج روڈ بھی جگہ جگہ سے خراب ہوتی جا رہی ہے ، شہریوں نے دونوں کینٹ بورڈ کے حکام کی توجہ ان سڑکوں کی حالت کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مرمت کیلئے فوری طور اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان کو زیادہ ٹوٹنے سے بچایا جاسکے۔
تازہ ترین