• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار


پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کردیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یکطرفہ اقدامات اور طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

پاکستان نے یہ بھی کہا کہ خودمختاری کا احترام اور علاقائی سالمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصول ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق ان اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے، یکطرفہ اقدامات اور طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے کے لیے مثبت رابطوں کی ضرورت ہے، مسائل کو یو این چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے۔

تازہ ترین