• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباما کے دور میں ٹرمپ ایران سے جنگ کے مخالف تھے

اوباما کے دور میں ٹرمپ ایران سے جنگ کے مخالف تھے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سابق امریکی صدر بارک اوباما کے دور میں ایران سے جنگ کے شدید مخالف تھے۔

ایک موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر صدر بارک اوباما پر تنقید بھی کی تھی اور انہیں کمزور اور غیر موثر قرار دیا تھا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا صدر (بارک اوباما) ایران سے جنگ شروع کر دے گا، کیوں کہ ان میں بات چیت کی صلاحیت ہی نہیں ہے، وہ کمزور اور غیرموثر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ دوبارہ منتخب ہونے کا ان (بارک اوباما) کے پاس ایک ہی طریقہ ہے کہ وہ ایران سے جنگ شروع کردیں۔

تازہ ترین