• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا خلیج میں ایک اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، سیکریٹری جنرل یو این

دنیا خلیج میں ایک اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، سیکریٹری جنرل یو این


امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ (یو این) انتونیو گوتیریس کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا خلیج میں ایک اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

انتونیو گوتیریس کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ہمیشہ خلیج میں کشیدگی کم کرنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت لیڈروں کو انتہائی محتاط ردعمل دینے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین