• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

ایرانی صدر کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ


ایران کے صدر حسن روحانی نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو ٹیلیفون کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر نے امریکا سے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ترک ہم منصب سے رابطہ کیا ہے۔

حسن روحانی نے دوران گفتگو کہا کہ ایران اور ترکی مل کر امریکا کی مخالفت کریں۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اگر ہم نے امریکا کی مخالفت نہ کی تو واشنگٹن مزید سرکشی سے بھرے اقدامات کرسکتا ہے۔

گزشتہ روز بغداد میں امریکا نے ڈرون حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو قتل کیا تھا۔

قاسم سلیمانی کے قتل کی خبر کے بعد سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

ایران نےامریکا سے قدس فورس کے سربراہ کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین