• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ :گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی  سے مر یضوں کو پریشانی کا سامنا  ہے۔  ہسپتال میں  سینئر میڈیکل آفیسر کی 11، سینئر میڈیکل آفیسر لیڈی ڈاکٹر کی8 ، میڈیکل آفیسر کی6، شعبہ گائنی کی ایک، شعبہ آرتھو پیڈک کی ایک،فریشن کی ایک،  سرڈیالوجی کی ایک، میڈیکل آفیسر مردانہ کی 2 ،خاتون میڈیکل آفیسر کی ایک اسامی  خالی ہے  جبکہ  منظور اسامیوں میں سے 51سٹاف ممبران کی کمی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر سے روزانہ یہا ں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔ بلڈ بنک میں فریزز کی سہولیات مکمل نہ ہیں  ،آئی سی یو وارڈ کی کمی اور ایمرجنسی وارڈ میں بھی بیڈ کی قلت بھی ہے۔   ایم ایس  ہسپتال ڈاکٹر ایوب نے جنگ کوبتا یا کہ  بلڈ بنک ،آئی سی یو کے ساتھ ایمرجنسی وارڈ کی استعد اد کار کو بڑ ھانے کے لئے مصروف عمل ہیں ۔
تازہ ترین