چارسدہ (نمائندہ جنگ ) چارسدہ میں کچرا اٹھانے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں ،2 افراد جان بحق، ایک زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کی حدود ماما خیل میں کچرا اٹھانے کے تنازع پر مبینہ ملزمان خالد ، نوید پسران کرامت شاہ ، کرامت شاہ ولد نامعلوم اور ذیشان ولد فدا محمد کی فریق دوم کے مبینہ ملزمان فضل ربی ، فیاض ،قیوم ، غزن ، سریر اور مظفر سے مڈبھیر ہوئی ،زبانی تکرار کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں نوید ولد کرامت شاہ اور منظر ولد فضل ربی موقع پر جا ں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے آیاز ولد غفار علی شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے دونوں فریقین کی طرف سے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں ، پڑانگ پولیس نے ایک مبینہ ملزم ذیشان ولد فدا محمد کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔