سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) جعلی سفری دستاویزات پر سپین جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری خالد انیس نے بتایا کہ ملزم فراز غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی، سپین جانا چاہتا تھا جسے جعلی سفری دستاویزات کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے بتا یا کہ اس نے یہ سفری دستاویزات6 ہزار یورو میں خریدے تھے۔