• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو : تشدد کا جرم ثابت ہونے پر 6؍پولیس اہلکاروں کو عمرقید کی سزا

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج دادو شفیع محمد پیرزادہ کی عدالت میں کچے کے علاقے راجو دیرو تھانہ پر غلام شبیر شاہانی کی جانب سے درج کرائے گئے گھر کے اہل خانہ پر تشدد کرنے کے زیر سماعت مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے تھرڑی تھانہ کے ایس ایچ او سجاد علی جمالی، اے ایس آئی قربان علی بالادی، اے ایس آئی آصف میرانی، محرر ایاز میمن، ڈرائیور کانڈیرو چانڈیو اور اہلکار عادل چانڈیو کو سات سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔عدالت کے فیصلہ کے بعد پولیس نے سزا یافتہ ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا۔گھر کے مالک نے عدالت میں پٹیشن داخل کرائی تھی کہ راجو دیرو پولیس نے بیگناہ اور بغیر مقدمہ کے آصف علی لاشاری کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر تشدد کیا جبکہ آصف علی کو زبردستی اٹھاکر لے گئے اور حبس بے جا میں قید کرلیا۔جبکہ بارہ مہینے قبل عدالتی چھاپہ کے دوران آسف لاشاری کو ریڈ کمشنر نے نجی جگہ سے بازیاب کرایا تھا۔

تازہ ترین