کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد عہدہ سنبھالنےکے بعد پہلی بار کراچی پہنچے اور مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پرچیف جسٹس گلزار احمد نےفاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں چیف جسٹس نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل آف پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ بحیثیت قانون دان ایک اعلیٰ شخصیت قرار دیا۔ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد سپریم کورٹ میں اہم دفتری امور کا جائزہ لیا۔دو روزہ دورہ آج مکمل ہونے کے بعد اتوار کے روز اسلام آباد روانہ ہونگے۔ دریں اثناء چیف جسٹس گلزار احمد 10؍جنوری 2020 کو کراچی رجسٹری میں تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے۔جبکہ دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس مشیرعالم کرینگے۔واضح رہےکہ چیف جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس بننے کے بعد پہلی بار کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد 10 جنوری کو مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے ،تشکیل دیئے جانے والے تین رکنی بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل جبکہ دو رکنی بینچ میں جسٹس مقبول باقر شامل ہیں۔