• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آرمی ایکٹ پرنواز شریف کا پیغام پارلیمنٹ کی عزت ہے، راناثنااللّٰہ

آرمی ایکٹ پرنواز شریف کا پیغام پارلیمنٹ کی عزت ہے، راناثنااللّٰہ


لاہور(نیوزرپورٹر،خصوصی نمائندہ) رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر قانون سازی کے معاملے پرنوازشریف کا پیغام سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کی عزت ہے، پارلیمنٹ کے وقار کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمانی طریقہ کی پیروی کی جائے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں منشیات کیس کی سماعت کےبعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ رانا ثنااللہ کیخلاف 15کلو ہیروئین برآمدگی کیس فرد جرم عائدنہ ہوسکی ،مزیدکارروائی 18جنوری تک ملتوی کردی۔ انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت کےجج شاکرحسین نےکیس پرسماعت کی۔ اس موقع پرراناثنااللہ بھی عدالت میں پیش ہوئےجبکہ ان کی جانب سےایڈووکیٹ فرہادعلی شاہ نےدلائل دیتےہوئے ر فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے رانا ثنااللہ کی جانب سے شہادتوں کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست پر اے این ایف کو نوٹس جاری کر دیا۔

تازہ ترین