• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلخ کلامی کے بعد نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ہوٹل کا ویٹر قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے علاقہ آئی ٹین تھری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات سیکٹرآئی ٹین تھری کے ایک ہوٹل میں ایک نامعلوم شخص اور ویٹر کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اورلڑائی جھگڑے کے دوران نامعلوم شخص نے ویٹر پر فائرنگ کردی۔ فائر لگنے سے اشفاق نامی ویٹر شدید زخمی ہوگیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔نامعلوم شخص موقع سے فرار ہوگیا ۔
تازہ ترین