پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر اپنے میک اپ کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 2.6 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ و میزبان ندا یاسر گزشتہ 17 برسوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔
انہیں اکثر اپنی لاعلمی کے سبب تنقید و ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے تاہم اس بار انہیں اپنے پروگرام کے کانٹینٹ کے سبب صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں میک اپ کے ماہر آرٹسٹس بابر ظہیر اور بینش پرویز کو مدعو کیا، جنہوں نے شرکا کے میک آپ کو آن ایئر صحیح کیا۔ جو صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔
سوشل میڈیا پر پروگرام کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو صارفین نے میزبان کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ میزبان کو خود بھی اپنا میک آپ آن ایئر درست کروانا چاہیے تھا کیونکہ ان کا میک اپ بھی ٹھیک نہیں تھا۔ بعض صارفین نے میزبان سے درخواست کی کہ نوجوان ماڈلز کا مذاق اڑانے کے بجائے اپنے آپ پر توجہ دیں۔