• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی بھی شامل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ نعمان علی کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار پرفارمنس پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے سینوران متھوسامے اور افغانستان کے راشد خان بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں آئی سی سی نے اکتوبر کے مہینے کے لیے ویمن پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولورٹ آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

بھارت کی سمرتھی مندھانہ اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید