• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں 52 مقامات نشانے پر ہیں، امریکا

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا جواب دیں گے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں 52 مقامات امریکی میزائلوں کے نشانے پر ہیں، جن میں سے کچھ ایران اور ایرانی ثقافت کے لیے بہت اہم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم مزید ایرانی دھمکیاں سننا نہیں چاہتے، اگر ایران نے امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا جواب دیں گے۔

ٹرمپ نے لکھا کہ اگر ایران نے ہماری تنصیبات پر حملہ کیا تو ہم بھی ایرانی تنصیبات پر حملہ کر یں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ 1979ء میں تہران میں 52 امریکیوں کو امریکی سفارتخانے میں یرغمال بنایا گیا تھا، امریکا مزید خطرہ نہیں چاہتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل غلام علی ابو حمزہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جہاں بھی موقع ملا تو امریکیوں کو جنرل سلیمانی کے قتل کا جواب دیں گے۔

جنرل غلام علی ابو حمزہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی جہاز اور اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت 35 تنصیبات ایران کے ہدف پر ہیں۔

تازہ ترین