• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی عدالت کا سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کو کرپشن کیس میں گرفتارکرنے کا حکم

ڈھاکا(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی ایک عدالت نےتقریباً5لاکھ ڈالرکی خوردبردکے الزام میںسابق چیف جسٹس سپریم کورٹ سریندر کمارسمیت دیگر10ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا، پراسیکیوٹرکے مطابق تمام ملزمان مفرورہیں، پراسیکیوٹر خورشیدعالم نے بتایاکہ سابق چیف جسٹس سریندر کمار5لاکھ ڈالرکی کرپشن اوراسکی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سریندرکمارسنہانےحکومت کیخلاف عدلیہ کی آزادی کا ایک تاریخی فیصلہ سنایاتھا اور2017میں ملک سے فرار ہوگئےتھےجب الزامات لگائے جارہے تھے کہ انہیں زبردستی ہٹایاگیا۔
تازہ ترین