• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی، ملزم چیک بیچتے پکڑا گیا

وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے شیر خان کے گھر ڈکیتی کا واقعہ


لاہور میں وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزم 30 لاکھ کا چیک کم پیسوں میں فروخت کرنے کی وجہ سے پکڑے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کے ملزمان کی چیک کم قیمت میں فروخت کرنے کی بات انسویسٹی گیشن پولیس تک پہنچی جس پر مصطفیٰ آباد پولیس کے انویسٹی گیشن انچارج نے ڈاکوؤں کو شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے چیک خریدنے کے بہانے میٹنگ کے لیے بلایا۔

ڈاکو انویسٹی گیشن انچارج سے میٹنگ کے لیے جیسے ہی پہنچے تو مصطفیٰ آباد پولیس نے انہیں دھر لیا۔

لاہور پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو علاقہ تھانہ مصطفیٰ آباد کے رہائشی ہیں،جبکہ پولیس نے مزید تفتیش کرکے ڈاکوؤں کے قبضے سے طلائی چوڑیاں اور پستول برآمد کرلی ہے۔


تازہ ترین