• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی ترمیمی ایکٹ بل قائمہ کمیٹی دفاع میں منظور، پرویز خٹک کی قوم کو مبارکباد

آرمی ترمیمی ایکٹ بل قائمہ کمیٹی دفاع میں منظور، پرویز خٹک کی قوم کو مبارکباد


آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع سے متعلق آرمی ترمیمی ایکٹ بل کو قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے منظور کرلیا۔

قائمہ کمیٹی میں بل کی منظوری پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے فوم کو مبارکباد پیش کی۔

اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو مبارک ہو، سب نے اس معاملے میں یکجہتی دکھائی ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ سروسز ایکٹ میں ترمیم کے بلز قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے متفقہ طور پر منظور کرلیے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بعض ترامیم دی تھیں لیکن وہ بل کی حمایت کریں گے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ ترمیمی بلز اب کل قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔

تازہ ترین