• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت نے ملک کو بحران میں مبتلا کر دیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو ملک میں بحران پیدا کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا۔ 

بلوچستان کے علاقے حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا حکمران اپنی ناکامی کا بوجھ ان لوگوں پر ڈالتے ہیں جن لوگوں نے انہیں مسلط کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں معیشت کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں بلوچستان کے عوام سے جو وعدے کیے گئے ابھی تک پورے نہیں کیے گئے۔

امیر جماعت اسلامی نے بلوچستان حکومت کو بھی سلیکٹڈ قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی پسماندگی کی اصل وجہ کرپشن اور بلوچستان کے سلیکٹڈ حکمران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ ملک میں غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کروائے جائیں۔

تازہ ترین