آکلینڈ (نیوز ایجنسیز) امریکا کی سرینا ولیمز اور ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ پری کوارٹر فائنل میچ میں انہوں نے جاپان کی نائو ہبینو اور ماکوٹو نینومیا کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔ ادھر سویڈن کی چھٹی سیڈڈ ریبیکا پیٹرسن ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئیں۔ انہیں سلووانیا کی تمارا زیڈانسک نے ٹائی بریک پر اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ادھر برسبین میں انٹرنیشنل اوپن چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ جرمنی کی انجلیک کربر اور اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا ابتدائی مرحلے میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ سنگلز راؤنڈ 32 میچ میں میزبان آسٹڑیلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے جرمن انجلیک کربر کو ٹائی بریک پر ہرا کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی الیسن رسکی نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔