کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے محمد حمزہ خان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں 8 سال بعد پاکستان کا پہلا ٹائٹل ہے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان انڈر 15 پلیئر نے پہلا گیم 6 منٹ جبکہ اگلے دو گیمز 5، 5 منٹ میں جیت کر 2012 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو برٹش اوپن میں ٹائٹل جتوایا۔
برمنگھم میں انڈر 15 کے فائنل میں انہوں نے انگلینڈ کے یوسف شیخ کو 4-11 ، 3-11 اور 7-11 سے شکست دی۔فائنل میں برطانوی کھلاڑی کو شکست، کامیابی پر قمر زمان کی مبارک باد ،
دریں اثنا اے پی پی کے مطابق پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ انڈر۔15 کا ٹائٹل جیتنے پر محمد حمزہ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ میں مجموعی طور پر قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے۔