لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں خانیوال بار کے صدر اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔ وفد نے چیف جسٹس مامون رشید شیخ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور وکلاء برادری کو درپیش کے مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے وکلاء و سائلین کے تمام مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔وفد نے چیف جسٹس کو گلدستہ بھی پیش کیا۔