پشاور(نیوزرپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منظور احمد ملک اورجسٹس قاضی محمد امین احمد نے ہزار خوانی کے قاتلانہ حملے میں ملوث3ملزموں کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ملزموں کی جانب سے ارشد حسین یوسفزئی ایڈووکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان ثاقب ٗ مجاز اورمعرفت ساکنان ہزارخوانی پرالزام ہے کہ انہوں نے تھانہ آغہ میرجانی شاہ کی حدود میں 7جولائی2019ء فائرنگ کرکے مدعی مقدمہ افتخار اور فداساکنان ہزارخوانی کو زخمی کر دیا تھا پشاورہائی کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزموں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی اور فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی درخواست منظورکرلی۔