• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رات کا کھانا چھوڑنے کے کیا نقصانات ہیں؟

اکثر اوقات ڈائٹنگ کرنے والے افراد رات کا کھانا یہ سوچ کر چھوڑ دیتے ہیں کہ اس کھانے کی کوئی اہمیت نہیں یا کیلوریز کے استعمال سے بچنے کی غرض سے رات کا کھانا ہی چھوڑ دیتے ہیں، اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو یہ رپورٹ پڑھ کر اپنی عادت بدل لیں گے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق رات کے کھانے کی افادیت سے منہ نہیں پھیرا جا سکتا ، آپ چاہے وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں مگر رات کا کھانا اس صورت میں بھی بہت ضروری ہے ، وزن میں کمی کے لیے کسی بھی وقت کا کھانا چھوڑنا عقلمندی نہیں ہے ، خصوصاً رات کا کھانا چھوڑنے کے سبب آپ شب بیداری کے بھی شکار ہو سکتے ہیں جو کہ وزن میں کمی کے بجائے اضافے کی وجہ بنتی ہے ۔

رات کا کھانا چھوڑنے کے نقصانات :

رات کا کھانا چھوڑنے سے آپ کو رات گئے بھو ک کا احساس ہوسکتا ہے جس سے صبح آپ خود کو زیادہ کھانے سے نہیں روک سکیں گے۔

رات کا کھانا ترک کرنے سے میٹھا کھانے کی خواہش بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں وزن گرنے کے بجائے بڑھ جاتا ہے ۔

کھانا کھائے بغیر سونے کے نتیجے میں آپ کا شوگر لیول اور بلڈ پریشر بھی کم ہو سکتا ہے جس سے صحت بگڑ سکتی ہے ۔

رات کا کھانا چھوڑنے سے صبح تک 10 سے 12 گھنٹےکا وقفہ آ جانے کے سبب بد ہضمی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں اور معدے کی کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔

وزن میں کمی کے خواہشمند افرادرات کے کھانے میں کیا کھائیں ؟


وزن میں کمی کے خواہشمند افراد رات کا کھانا چھوڑنے کے بجائے مندرجہ ذیل غذا کا بلا جھجک استعمال کر سکتے ہیں، اس کم کیلوریز کے کھانے سے آپ کاوزن بڑھنے کے بجائے صحت اچھی ہوگی اور نیند بھی اچھی آئے گی ۔

ابلے ہوئے آلوؤں اور پنیر ٹکڑوں میں کاٹ لیں، ساتھ میں سبزیوں کی بنی یخنی کا استعمال کریں۔

ابلے ہوئے آلو ؤں کو کٹلس کے گرل پر سیکی ہوئی سبزیوں کا ایک بڑا باؤل لے لیں۔

رات کے کھانے میں ایک پیالی کھچڑی یا پلاؤ لے لیں ، ساتھ میں دہی کا استعمال لازمی کریں۔

رات کا کھانا سونے سے پہلے 2 سے 4 گھنٹے پہلے کھا لیں۔

رات کے کھانے میں ڈیپ فرائی چیزوں سے پر ہیز کریں اور گرل ہوئی سبزیاں یا ان کا سوپ بنا کر استعمال کریں۔

تازہ ترین
تازہ ترین