• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

20 منٹ چہل قدمی کریں، 7 قسم کی کینسر سے بچیں

20 منٹ چہل قدمی کریں، 7 قسم کی کینسر سے بچیں


انسان کو صحت مند رکھنے میں سب سے اول چیز اس کی ورزش اور غذا ہے، لیکن ساتھ ساتھ سائیکل چلانا، دوڑ لگانا اور دیگر ورزش بھی اس کے لیے مفید رہتی ہیں۔

سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ڈھائی گھنٹے کی چہل قدمی سے 7 اقسام کے کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی ٹیبلائیڈ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ ورزش 20 منٹ روزانہ چہل قدمی کرنے یا سائیکل چلانے کے برابر ہے۔

سائنسدانوں نے اخذ کیا ہے کہ اس کی وجہ سے جگر کے کینسر کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ اگر اعتدال کے ساتھ ورزش سے اس کا خطرہ 27 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس طرح اگر خواتین ہفتے میں 5 گھنٹے تک چہل قدمی کریں تو ان میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ 6 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ یہی خطرہ 5 گھنٹے ورزش کرنے سے 10 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

مرد اور خواتین دونوں میں گردے کا کینسر اس چہل قدمی کرنے کی وجہ سے 11 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ اگر ورزش کا دورانیہ دگنا کردیا جائے تو خطرہ 17 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ وقفے وقفے سے کی جانے والی ورزش کی وجہ سے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے کیونکہ ورزش کرنے سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ ایسے افراد جو پہلے ایکٹو ہیں اور ورزش کرنے سے ان کے وزن پر کوئی فرق نہیں پڑتا تو ان میں کینسر سے لڑنے کی قوت مدافعت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے محققین نے 7 لاکھ 55 ہزار 549 افراد پر تحقیق کی ان کی اوسطاً 10 سال کی سرگرمیوں کو نوٹ کیا۔

ایک محقق کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک مناسب اور آسان ورزش کی وجہ سے حیرت انگیز فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں اور کینسر سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسے لوگوں کے لیے اچھی خبر ہے جو اپنی صحت سے متعلق سنجیدہ ہیں اور کینسر سے بچاؤ کے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین