• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید


میانوالی ایئر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔

پاک فضائیہ کےتربیتی طیارے FT-7 میں موجود دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمٰن شہید ہوئے ہیں۔

تربیتی جہاز میانوالی ایئر بیس سے اڑا تھا اور لینڈگ کرنے سے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد وہ میانوالی ایئر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ ہو گئیں ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

تازہ ترین