• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹشو رول سے بنا اہرامِ مصر


یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن جناب کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

امریکی ریاست مشی گن کے اسکول کے ان بچوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے ٹشو رول سے دنیا کا سب سے اونچا پیرامڈ بنا کر گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا ۔

جی ہاں، اسکول کے بچوں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد 27ہزار ٹشو رول سے 16فٹ 3انچ اونچا اہرام مصر کا ماڈل بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا جسے جلد گنیز بک میں درج کروایا جائیگا۔

تازہ ترین