• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عماد وسیم اور یاسر کی فٹنس پر شکوک، سرفراز بہتری کی جانب، ٹیسٹ مکمل

عماد وسیم اور یاسر کی فٹنس پر شکوک، سرفراز بہتری کی جانب، ٹیسٹ مکمل


کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے ۔ فٹنس ٹیسٹ میں 10 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز نے حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کی فٹنس میں بہتری آئی ہے، اوپنر شان مسعود اور بابر اعظم نے فٹنس لیول کو برقرار رکھا، کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کے لیئے دو سیشن پیر اور دو سیشن منگل کو ہوئے ، وائرل انفیکشن کا شکار کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ بعد میں ہوں گے ۔ کپتان اظہر علی ، اسد شفیق اور محمد رضوان کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوئے ۔ ‏ وہاب ریاض ، محمد عامر اور شاداب خان کے ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو ہوں گے، فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ تکمیل کے مراحل میں اعلان ایک دو روز میں متوقع ‏ہے۔ پی سی بی نے کم سے کم لیول حاصل نہ کرنے والے کرکٹرز کو 15 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے ۔ شان مسعود نے بھی اپنے فٹنس لیول کو برقرار رکھا۔ذرائع کے مطابق عماد وسیم اور یاسر شاہ کیفٹنس پر شکوک موجود ہیں، وہ کم از دو مراحل میں قابل ذکر بہتری نہ دکھا سکے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ تکمیل کے مراحل میں ہے، ایک دو روز میں اعلان کردیا جائے گا۔ فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے کرکٹرز پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دو روزہ فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کے ان ڈور ٹیسٹ مکمل ہو گئے،آؤٹ ڈور ٹیسٹ میں رننگ کرنا باقی ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہےکہ رننگ ٹیسٹ کے لیے موسم کی بہتری کا انتظار ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد کی فٹنس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری فٹنس ٹیسٹ کے دوران ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقاریونس نے بھی کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا۔ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شریک محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان بھی کو پہلے ہی چھوٹ دیتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ تینوں کرکٹرز کے ٹیسٹ 20اور 21جنوری کو لیے جائیں گے، گذشتہ روز صرف 10کھلاڑی ہی ٹیسٹ میں شریک ہوسکے۔ حسن علی پسلیوں میں فریکچر سے صحتیابی کیلئے کوشاں ہیں،12جنوری کو نئے اسکین کے بعد اندازہ ہوگاکہ پیسر کو فٹنس کی آزمائش سے گزارا جانا مناسب ہوگا یا یہ قدم بعد میں اٹھایا جائے، فخر زمان کمر کے پٹھوں میں کھچائوکی وجہ سے این سی اے نہیں آ سکے۔ ان دونوں کے فٹنس ٹیسٹ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی جانب سے کلیئرنس کے بعد ہوں گے۔عثمان شنواری ٹائیفائیڈ کا شکارہونے کی وجہ سے بعد میں آزمائش سے گزریں گے، امکان یہی ہے کہ مسائل کا شکار بیشتر کرکٹرز کے ٹیسٹ اب دوسرے مرحلے میں 20اور 21 جنوری کو ہی لیے جائیں گے۔ فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کے فیٹ اینالسز، اسٹرینتھ، اینڈیورنس، اسپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، گذشتہ روز ٹرینر یاسر ملک نے دستیاب 10کرکٹرز بابر اعظم، عابد علی، حارث سہیل، سرفراز احمد، امام الحق، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عماد وسیم اور یاسر شاہ کی فٹنس کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران کرکٹرز کو جم میں اپر باڈی ٹیسٹ کے مراحل سے گزارا گیا، جسمانی قوت اور لچک کا اندازہ کرنے کیلیے مختلف آزمائشیں بھی ہوئیں۔ یویو ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا اسٹیمنا چیک کیا گیا۔

تازہ ترین