• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ، اینٹی کرپشن کا بینظیر میڈیکل یونیورسٹی پر چھاپہ، ریکارڈ ضبط

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) محکمہ اینٹی کرپشن لاڑکانہ کی ٹیم نے سرکل افسر امان اللہ کی قیادت میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس آریجا میں چھاپہ مار کر دو سالوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق قبضے میں لئے جانے والے ریکارڈ کا تعلق مالی سال 18-2017، 19-2018 سے ہے۔ ان مالی سالوں میں یونیورسٹی کی گاڑیوں کی مرمت، پٹرول اور غیر معیاری سی سی ٹی وی کیمروں پر تقریبا" تین کروڑ روپے مبینہ طور پر خرد برد کئے گئے ہیں۔ سرکل افسر کے مطابق ان بے ضابطگیوں میں یونیورسٹی کی سابق انتظامیہ اور دیگر افسران شامل ہیں۔ تفصیلی تحقیقات کے بعد بے ضابطگیوں اور خرد برد میں ملوث افسران کی گرفتاری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین